چیچنیا:روسی ریاست چیچنیا کے دارالخلافہ گروزنی میں مسلح افراد کی فائرنگ سےسولہ افراد کی ہلاک اوراٹھا ئیس زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دس پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،گروزنی میں کارمیں سوارمسلح افراد نے روس اور چیچنیا کے میڈیا دفاترپر بے دریغ فائرنگ کی پولیس نے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح افراد نے پولیس پر بھی فائرکھول دیا جس کے نتیجے میں دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ٹریفک چوکی پر تعینات اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔