اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

ڈاکٹرطاہرالقادری کا انقلاب مارچ روانہ ، 10نکاتی ایجنڈا پیش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ڈاکٹرطاہرالقادری کی زیر قیادت انقلاب مارچ ماڈل ٹاؤن سے اسلام آباد روانہ ہوگیا۔ روانگی سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے انقلاب مارچ کا دس نکاتی ایجنڈا پیش  کردیا، انکا کہنا تھا کہ مارچ کے ذریعے سے ملک کو آئینی، قانونی اور جمہوری حق دلائیں گے۔

   ڈاکٹر طاہرالقادری نے انقلاب مارچ کے لئے دس نکاتی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں انقلاب مارچ کا مقصد بیان کرنا چاہتا ہوں، طاہر القادری نے جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایجنڈا کا پہلا نکات یہ ہے کہ انقلاب مکمل طور پر پر امن اور جمہوری ہو گا، یہ وقت ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کا ہے۔

ایجنڈے کے نکات بتاتے ہوئے انھوں نے کہا  کہ غربت کا خاتمہ کریں گے، لوگوں کو بنیادی سہولتیں گھرکی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی، عوام کو کھانے پینے کی اشیاء آدھی قیمت پر فراہم کی جائیں گی، ہر فرد کو روز گار فراہم کیا جائے گا، بچوں کے لئے فری تعلیم ضروری ہوگی۔

- Advertisement -

ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بھی انقلاب مارچ کا حصہ ہے، کسانوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں گے، امیر اور غریب میں فرق ختم کرکے تمام افراد کو  برابری کی سطح پر حقوق فراہم کئے جائیں گے۔

،  ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ مارشل لاء کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا، نئے صوبے بنائے جائیں گے،  گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دیکر صوبہ بنایا جائے گا ۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ کسی کوکافرکہنے کی اجازت نہیں دیں گے، آئینی ترامیم کرینگے، اقتدار کونچلی سطح تک منتقل کریں گے، ہرشہری کو گھر کے دروازے پرانصاف فراہم کریں گے۔

طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے، جبکہ خواتین کے حقوق کو ہر سطح پرتحفظ ۔فراہم کیا جائے گا، ڈاکٹرطاہرالقادری نے انقلاب مارچ سے پہلے خصوصی دعا بھی کرائی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں