لاہور: واہگہ پریڈ گراؤنڈ میں شہید ہونے والے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
قومی پرچم میں لپٹا ہوا تابوت کیپٹن ڈاکٹر شمائلہ کا اور اسکے پیچھے ان کے جنازے لائے جارہے ہیں، جن کے بغیر ڈاکٹر شمائلہ کی زندگی ادھوری تھی یعنی ڈاکٹر شمائلہ کے شوہر شاہد ندیم اور انکے بچوں کے جنہوں نے واہگہ میں ڈاکٹر شمائلہ کے ساتھ ہی داعی اجل کولبیک کہا ۔
ڈاکٹر شمائلہ اور ان کے اہلخانہ کی نماز جنازہ ڈیرہ اسمٰعیل خان کے وینسم کالج گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ ڈاکٹر شمائلہ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خا ک کیا گیا اور پاک فوج کے دستے نے انہیں آخری سلامی پیش کی۔
واہگہ میں پُر شکوہ تقریب دیکھ کر واپس آنے والی کیپٹن ڈاکٹر شمائلہ ندیم اپنے شوہر شاہد ندیم ،تین سالہ بیٹی حانیہ ندیم اور ایک پانچ ماہ کی عنایا ندیم سمیت ان کی سولہ سالہ بھانجی لقمہ اجل بنے تھے۔