کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے مختلف رہنماؤں نے ملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن اور ان کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز نے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی پنجاب کی صورتحال، بلدیاتی الیکشن اور جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے بات کی ہے ۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے چوہدری اعتزاز احسن سے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے کارکنوں کو کہیں کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے بھی آصف زرداری سے ملاقات کی اور بارہ جون کو سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے والے صوبائی بجٹ پر گفتگو کی۔