پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کارکنوں کی ہلاکت: طاہراشرفی کا ایم کیوایم کے قائد سے اظہارِافسوس

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستا ن علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہراشرفی نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اورگزشتہ روز ایم کیوایم کارکنان اور ہمدردوں کے ماورائے عدالت قتل پر دلی افسوس کا اظہارکیااورمرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کی۔

الطاف حسین نے مولانا طاہر اشرفی کو کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نہ صرف دہشت گرد تنظیموں کے نشانے پرہے بلکہ اب پولیس اہلکار بھی ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتار کرکے ان کا قتلِ عام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کا ماورائے عدالت قتل معمول بن چکا ہے لیکن اس پرحکومت سرد مہری کامظاہرہ کررہی ہے۔

علامہ طاہراشرفی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدروں کو تحفظ فراہم کیاجائے اورداعش کی بڑھتی ہوئی دہشت گردیوں کو فی الفورروکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں