کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاﺅن سیکٹرکے کارکن عبدالوحید کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بھی سفاک دہشت گردوں نے اورنگی ٹاﺅن میں ایم کیوایم کے رکنیت سازی مہم کے کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا تھا جس میں ایک کارکن عبدالجبار شہید اورتین ارکان سندھ اسمبلی سمیت درجنوں کارکنان زخمی ہوئے تھے اور آج پھر سفاک دہشت گردوں نے اورنگی ٹاﺅن کے ایک اور کارکن عبدالوحیدکو فائرنگ کے شہید کردیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔