کراچی: ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش دو ہزار چودہ کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ہے، جسکے باعث شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایکسپو سینٹرمیں دفاعی نمائش جہاں ملک کی معیشت کے لئے فائدہ مند ہے وہیں شہرِقائد والوں کے لئے نمائش سے مشکلات بڑھ گئی ہیں، وی وی آئی پی موومنٹ اورغیر ملکی مندوبین کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے شہرکی اہم شاہراہیں بند کردی گئی ہیں۔
حکام نے اسٹیڈیم روڈ ، یونیورسٹی روڈ ، کارساز روڈ اور آغاخان روڈ عام ٹریفک کے لیے چاد دن کیلئے بند کی ہے، اہم شاہراہیں بند ہونے کے باعث متبادل سڑکوں پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں ۔۔ جس کی وجہ سے جہاں ایک طرف دفاترجانے والوں کوہوتا ہے روزپریشانی کا سامنا وہیں یونیورسٹیوں میں امتحانات کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے طالبعلم پیپرکے لئے لیٹ ہوجاتے ہیں۔
ان علاقوں کےقریب رہائش پذیر افراد کو بھی گھرجانے میں طویل وقت لگ جاتا ہے، متبادل راستوں پر بھی ٹریفک اہلکاروں اور پولیس کی غیر موجودگی کے باعث عوام پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔