کراچی : شارع فیصل پر سیمنٹ کی بوریوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے بلوچ کالونی پل کا ایک ٹریک بند ہوگیا، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی کی شارع فیصل رات گئے سیمنٹ کی بوریوں سے لدا ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا، تیز رفتار ٹرک بلوچ کالونی کے پل پر چڑھتے ہی موڑ کاٹتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور الٹ گیا، جس کے باعث سیمنٹ کی بوریاں پل کے اوپر پھیل گئیں اور پل کا ایک ٹریک بند ہوگیا۔
تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں ٹرک ڈرائیور اور کلینر محفوظ رہے۔
ڈرائیور کے مطابق پل چڑھتے ہوئے ٹرک کا اسٹیرنگ لاک ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، ٹرک پر سیمنٹ کی سات سے سے زائد بوریاں لدی ہوئی تھیں، ٹریک کو چھ گھنٹے بعد بھی کلیئر نہیں کیا جاسکا ہے، جس کے باعث بلوچ کالونی پل کا ٹریک بند ہے، ٹریفک جام کی وجہ سے شہری پریشان ہے۔