کراچی: ضلع ویسٹ کی پانچ یونین کونسلز میں پولیو مہم، سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی ۔
پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی کی عدم فراہمی کراچی کے ضلع ویسٹ کی پانچ یونین کونسلز میں تاخیر کی وجہ بن گئی، شہر کے ہائی رسک زون گڈاپ ، گلشن معمار، پیر آباد ، مومن آباد میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہونا تھی۔
مناسب سیکیورٹی نہ ملنے پر پولیو حکام نے آج ہونے والی مہم کو موخر کردیا ہے، پولیو رضا کار ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے منتظر ہیں، جس کے بعد پولیو مہم شروع کی جائے گی، مہم کا مقصد ممکنہ طور پر ہائی رسک زون میں تیزی سے پھیلتے پولیو وائرس کو کنٹرول کرنا ہے۔