کراچی : قائد آباد میں انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی شروع نہ ہوسکی۔
پولیو حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث مہم چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے،حکام کے مطابق کراچی میں پولیو مہم کا ہدف بھی حاصل نہیں ہوسکا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پانچ اضلاع اور ایک تحصیل میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں آٹھ لاکھ پچاسی ہزار آٹھ سو اڑتیس بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کیلئے ایک ہزار آٹھ سو اڑتیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔