کراچی:شہر قائد کےعلاقےناظم آباد بورڈ آفس کے قریب علاقہ مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیاسڑک پر پتھراؤ کیا اور روڈ بلاک کردی۔
ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب واٹر پمپنگ اسٹیشن کےسامنےعلاقہ مکینوں نے احتجاج کیا سڑک پر پتھراؤ کرکے روڈ ٹریفک کے لئے بندکردی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ناظم آباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کئی روز سے پانی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مشتعل افراد نے واٹر پمنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی تاہم انتظامیہ کی جانب سے پانی کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور سڑک ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔