کراچی: حلقے این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب کے نتائج کی حتمی فہرست جاری کردی گئی, کامیابی کا سرکاری نوٹی فکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد جاری کرے گا، ریٹرننگ آفیسرکے مطابق حتمی نتائج کی سرکاری شیٹ فارم نمبر17جاری کردی گئی۔
سرکولر کے مطابق حلقے کے دو سو تیرہ پولنگ اسٹیشنز میں ایک لاکھ تیس ہزار دو سو پچانوے ووٹ ڈالے گئے، 1129ووٹ مسترد ہوئے ٹینڈرووٹ صفر رہے۔
متحدہ کےامیدوار کنور نوید پچانوے ہزار چھ سو چوالیس ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
پی ٹی آئی کے امیدوارعمران اسماعیل نے چوبیس ہزارآٹھ سو ووٹ حاصل کئے۔
جماعت اسلامی کے راشد نسیم نو ہزارچھپن ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔
مختلف وجوہات کی بنا پر گیارہ سو انتیس ووٹ مسترد ہوئے۔