کراچی: داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں میں کشیدگی کے بعد یونیورسٹی کو پندرہ روز کے لئے بند کردیا گیا ہے جبکہ آج ہونے والا پرچہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں میں تین روز سے کشیدگی جاری تھی، جس کے باعث تدریسی عمل بھی التواء کا شکار تھا، کشیدگی کے باعث طلبہ اور تدریسی عملے میں خوف وہراس پایا جاتا تھا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے صورتحال سے اعلی حکام کو مطلع کردیا تھا، جس کے بعد یونیورسٹی میں آج ہونیوالا پرچہ ملتوی کردیا گیا اوریونیورسٹی کو پندرہ روز کے لئے بند کردیا گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔