کراچی : مختلف علاقوں میں داوٴدی بوھرا جماعت کے ماننے والے افراد آج عید الفطر منارہے ہیں۔ بوہری جماعت نے نماز عید الفطر کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی اور دہشت گردی سے بچنے کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔
داوٴدی بوھرا جماعت سے وابستہ افراد نے فجر کی نماز کے ادائیگی کے بعد نماز عید ادا کی، کراچی میں بوھری برادری سے وابستہ افراد کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع طاہری مسجد صدرمیں منعقد ہوا، جس میں خواتین وحضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر بڑوں اور بچوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر انہیں عید کی مبارکباد دی، نماز عید کے اجتماعات کے موقعے پر پولیس اور رینجزر کے اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔
شہر قائد میں نماز عید کے 11سے زائد اجتماعات منعقد کئے گئے، جن علاقوں میں نماز عید ادا کی گئی، ان میں حیدری، صدر، جونا مارکیٹ، گاڑی کھاتا، سندھی مسلم سوسائٹی، ماڈل کالونی اور رنچھوڑ لائن کے علاقے شامل ہیں۔