جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کراچی: رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری،13مبینہ دہشتگرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم اور لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے تیرہ دہشت گرد گرفتار کرلیے، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے سپرمارکیٹ، سہراب گوٹھ، ماڈل کالونی، اور پٹھان کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کی، جس دوران کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے نو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

رینجرز نے لیاری میں بھی جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے, اس دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے شارع نور جہإں میں دو روز قبل پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ملزم ٹارگٹ کلر نکلا، جس کی شناخت عدیل کےنام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں دو روزقبل شارع نورجہاں کے علاقے میں گشت کے دوران دو مو ٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی، جس پر دونوں موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

یہ ملزم پولیس اہلکاروں اور ڈاکٹرز سمیت متعدد افراد کےقتل میں ملوث تھا، ملزمان کا ایک ساتھی چند روز قبل گرفتار ہو چکا ہے جبکہ دیگر کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں