کراچی: کراچی سمیت سندھ میں رواں ہفتے سی این جی اسٹیشن بندرکھنے کے شیڈول میں تبدیلی۔۔ہفتےکو بھی سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔
سندھ میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ہے۔۔رواں ہفتے سی این جی اسٹیشن دو دن کے بجائے تیسرے دن ہفتے کو بھی بند رکھیں جائیں گے،ایس ایس جی سی نے ہفتےکو بھی صبح آٹھ بجے سے کراچی سمیت سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایس ایس جی سی کے ترجمان کے مطابق گیس فیلڈزسے اچانک پریشر میں کمی کے باعث شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے،سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیر سلیمان کے مطابق سی این جی اسٹیشن پر پہلے ہی گیس پریشر کم ہے اور تین دن کی بندش سے کاروبار متاثر ہونے کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ اور ایمبولینس سروس کو بھی مشکلات کا سامنا رہے گا۔