ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی سمیت سندھ کے متعدد علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جامشورو ٹرانسمشن لائن میں گذشتہ روز آتشزدگی کے نتیجے میں چار سو پچاس کے وی ای کا پاور ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ کے چود اضلاع میں اٹھارہ گھنٹے سے زائدبجلی کی فراہمی معطل ہے۔

گزشتہ روز جامشورو ٹرانسمشن میں لگنے والی آگ کے باعث چار سو پچاس کے وی ای کا پاور ٹرانسفارمر مکمل طور پر جل گیا ،ایگزیکٹو انجینئر کا کہنا ہے کہ سندھ کے گرڈ اسٹیشن ریجنل کنٹرول سینٹر کے ذریعے تمام پاور پلانٹس کو بجلی فراہم کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

کے الیکٹرک کے تمام پاور پلانٹ بند ہونے سے کراچی شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈومحمدخان،دادو،میرپورخاص اور دیگر اضلاع میں اٹھارہ گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی جبکہ کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن،ناظم آباد، ایف بی ایریا،نارتھ کراچی،ابو الحسن اصفہانی روڈ، بلدیہ ،گلبائی،گلستان جوہر،اسکیم تینتیس، گلزار ہجری،گلشن معمار،شاہ فیصل کالونی،لیاری،گارڈن،کورنگی،لانڈھی،ملیر،کھوکھراپار سمیت بہت سے علاقوں میں بجلی بند ہے۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں