بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی: سپرہائی وے پرمبینہ پولیس مقابلہ، 2ڈاکو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے، سی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس نے کارروائی کرکے چالیس سالہ مغوی کو بازیاب اور ایک اغواء کار کو گرفتار کرلیا، دوسری جانب لانڈھی میں بس اڈے پر کھڑی بسوں میں آگ لگ گئی۔

 پولیس کے مطابق سپر ہائی وے گنا منڈی کے قریب دو ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔

سی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس نے کارروائی کرکے چالیس سالہ مغوی کو بازیاب کرالیا، سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق اغواء کاروں نے اہل خانہ سے پندرہ لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، کارروائی کے دوران سلطان نامی اغوا کار گرفتار کرلیا گیا جبکہ گروپ کا سرغنہ راشد اپنے تین ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

دوسری جانب تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

لانڈھی پرو سیسنگ زون کے قریب بس اڈے پر کھڑی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث چار بسیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔

اہم ترین

مزید خبریں