کراچی: خواجہ اجمیر نگری میں شہریوں کی ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کے دوران ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں نے روز روز کی وارداتوں سے تنگ آکر تنگ اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف اپنی ہمت دکھانے لگے۔
خواجہ اجمیر نگری میں شہریوں نے 2 ڈاکوؤں کوپکڑلیا، پولیس نے بتایا کہ ڈاکو نے ساتھی کو چھڑانے کی کوشش کی تو گولی ساتھی ڈاکو کو لگ گئی، جو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ شہریوں نےدوسرے ڈاکوکو بھی پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے موقع پرپہنچ کرہلاک اور زخمی ڈاکوکواسپتال منتقل کردیا۔
حکام نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئیں۔
مزید پڑھیں : کراچی : شہریوں نے ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر دھنائی کردی
یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے سمن آباد انچولی بلاک17میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا تھا تاہم شہری نے مزاحمت کرکے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا، جس کے بعد آس پاس کھڑے لوگوں نے بھی موقع پر اس ڈاکو کو قابو کرلیا اور اس کی خوب دھنائی کر ڈالی۔
علاقہ مکینوں نے مار مار کر اس کا بھرکس نکال دیا، جس کے بعد ڈاکو کو زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔