بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی: فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو جاں بحق، درجنوں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق ہوگئے ہے، پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کورنگی بنگالی پاڑہ کے قریب فائرنگ سے شہاب نامی شخص جاں بحق ہوا جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سرجانی تیسر ٹاون میں ندی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

شہر کراچی میں پو لیس کی کار روائیاں جاری ہیں۔ درخشاں کے علاقے میں پولیس مقابلے میں تین زخمیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان لوگوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس مو قع پر پہنچ گئی اور مبینہ مقا بلے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی کار برآمد کر لی گئی، پو لیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی ، اسٹریٹ کرائم سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

ڈاکس کے علاقے میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب لیاری اورنگی اور گلبرگ کے علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر پولیس نے ماڈل کالونی میں دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اہم ترین

Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234

مزید خبریں