بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی: لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مسجد انتظامیہ کے2 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آرام باغ میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مسجد انتظامیہ کے دو افراد گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتاری کے خلاف اہلسنت والجماعت نے آرام باغ تھانے کے باہر احتجاج کیا اور اہلکاروں کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

اہلسنت والجماعت کے سربراہ مفتی عابد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے درود وسلام پڑھنے والوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ہے اگر دوبارہ ایسا کیا گیا تو شہر بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

اس دوران مشتعل افراد نے آرام باغ تھانے کا گھیراؤ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں