اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے کراچی کے جناح میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کی وائس پرنسپل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ امریکہ نے حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِاعظم نواز شریف نے امریکی خاتون شہری پر قاتلانہ حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے، وزیرِاعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ ڈاکٹرڈیبر الوبو کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
ادوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈینٹل کالج کی امریکی وائس پرنسپل پر حملےکی تحقیقات کی جارہی ہیں اور کراچی میں امریکی قونصل خانےکے نمائندے متعلقہ حکام سے رابطےمیں ہیں۔
گزشتہ روزجناح میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کی وائس پرنسپل ڈیبرالوبو کو شہیدملت روڈ پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا تھا، دہشتگرد ڈیبرا لوبو پر فائرنگ کے بعد ایک پمفلٹ چھوڑ گئے تھے، جس پر لکھا تھا امریکا کو آگ لگادیں گے۔
پولیس کے مطابق تحقیقات کیلئےسی سی ٹی وی فوٹیج اورعینی شاہدین کی مدد لی جائے گی۔