منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، آدھا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے شہر قائد کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے،کے الیکٹرک ایک بار پھر شہر قائد کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں ناکام ہوگیا۔

افطار کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک اندھیرا چھا گیا، بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث ناظم آباد، لائنز ایریا، صدر، طارق روڈ، سبزی منڈی، اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، لالہ زار کالونی، ہوائی اڈہ، الفلاح سوسائٹی، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاری، کھارادر، گارڈن اور کئی دیگرعلاقوں کی بجلی غائب ہو گئی، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق 34 گرڈ سٹیشن اور کراچی بھر کے الیکٹرک کے 700 فیڈر کی وجہ سے خرابی کے کام کرنا چھوڑ دیا۔

کے الیکٹرک ترجمان نے بجلی کے بریک ڈاؤن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن قاسم ٹاؤن پاور پلانٹس کے دو پاور پروجیکٹس فالٹ کی وجہ سے ٹرپ کر گئے۔

ترجمان کا کہناہے کہ مذکورہ پلانٹس پر کے الیکٹرک کی ٹیموں نے مرمت کا کام شروع کر دیا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ جلد از جلد مرمت کے بعد شہر کی بجلی بحال کردی جائے۔

فی الوقت کے الیکٹرک کو واپڈا اور حبکو کی جانب سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بجلی معطل ہونے سے کراچی ایئر پورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا،کمپیوٹر بند ہوگئے، سامان کو ترسیل کرنے والی بیلٹ بھی جام ہو گئی۔

ترجمان کے الیکٹرک اسامہ قریشی نےکہا ہے کہ ادارے کی ٹیموں کی جانب سے ٹرانسمیشن لائن کی مرمت  کردی گئی ہے اور  شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے، امید ہے کہ مزید دو سے تین گھنٹوں کے درمیان پورے شہر کو بجلی کی فراہمی کردی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں