کراچی : شہر قائد میں گزشتہ دنوں ہونے والی جان لیوا گرمی کے باعث جہاں 1100 شہری جان کی بازی ہار گئے وہیں کراچی کے چڑیا گھر میں 8 جانور بھی موسم کی شددت برداشت نہ کرسکے ۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ میں حالات کے پیش نظر ہنگامی صورت حال کا اعلان کیا اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی گئی کہ زیادہ تر وقت دیں لیکن اس سے بھی کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا ۔
جان لیوا گرمی کے باعث ہلاک ہونے والے جانوروں میں ایک ہرن ، دو ہرے بندر ، مور ، براون بندر اور ایک بھڑیا شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق جانوروں کی دیکھ بھال سہی طریقے سے نہیں کی گئی جس کے باعث ہلاکتیں پیش آئیں ہیں مزید یہ بتایا کہ انتظامیہ کی تربیت نہ کے باعث بھی ہلاکتیں ہوتی ہیں ۔