منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی میں دہشت کا راج، 11 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 سیاسی کارکنان سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے لیاری میں رینجرز کی چوکی کے قریب کریکر دھماکہ دو اہلکاروں سمیت تین زخمی جبکہ لیاری میں ہی مقابلے میں گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا۔

پولیس کی مطابق لیاری میں گینگ وارکے درمیان تصادم اور فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ،گینگ وار کے جاری تصادم کے باعث کئی علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہوگئے جس کے بعد پولیس اور رینجرز نے آپریشن کرکے گینگ وار کے ایک ملزم مارا گیا پولیس کاکہنا ہے کہ مارے جانے والے شعیب عرف ریمبو کا تعلق فیصل پٹھان گروپ سے ہے۔

ایم اے جناح روڈ رمپا پلازہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے مقتولین کی شناخت مدثر الہی اور اجمل کے نام سے ہوئی، لیاری میں کمیلا اسٹاپ کے قریب رینجرز کی چوکی پر کریکر حملے میں دو رینجرز اہلکاروں سمیت تین افرادزخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کی شناخت مشتاق نور اور رحمت بخش کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا ہے واقعے کے بعد رینجرز کی اضافی نفری کو طلب کرکے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

کورنگی تین نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مقتول کی شناخت کامران ابرار اور زخمی کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہے ۔ قصبہ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔ کورنگی اللہ والا ٹاون میں گھر سے ایک خاتون کی تشدد ذدہ لاش ملی۔

گذشتہ رات اورنگی ٹاوٴن چشتی نگر میں فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے دو کارکنان جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت شہباز اور شاہد کے ناموں سے ہوئی متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہلاک ہونے والے دو نوں افراد کی لعشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

نیوکراچی بلال کالونی میں نامعلوم افراد کار سے ایک شخص کی لعش پھینک کر فرار ہوگئے مقتول کے پاس سے نقد رقم اور موبائل فون برآمد ہوا ادھر کورنگی عوامی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں