اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کراچی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ 120ملی میٹر بارش کی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ممکنہ طور پر ایک سو بیس ملی میٹر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کراچی میں مون سون بارشوں کا راج  ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شب بارشوں کا نیا نظام بنگال سے داخل ہوگا، جو کراچی ، حیدرآباد، لاڑکانہ سمیت سندھ کے کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا باعث بنے گا اور ممکنہ طور پر ایک سو بیس ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

طوفانی ہوائیں چلنے سے شہر میں لگے بل بورڈ انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں مگر تاحال انہیں ہٹانے کے فیصلے پر عمل نہیں کیا جاسکا ہے، کراچی میں ایک سو بیس ملی میٹر تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والی بارشوں سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کی تیاریاں بھی ابھی سوالیہ نشان ہیں۔

- Advertisement -

کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے باوجود بلدیاتی ادارے فعال نہیں ہوسکے ہیں، شہر میں سینکڑوں مقامات پر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور شہر کا پانی شہر کے مظافاتی علاقوں میں جگہ جگہ جمع ہے، جس کی وجہ سے سخت تعفن اور بدبو کے باعث لاکھوں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پیر سے جمعرات تک موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز میں ملک کے بالائی علاقوں میں بھی مون سون ہواؤں کا راج رہے گا، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مٹھی میں بیاسی ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں