اشتہار

کراچی میں سال کا سب سے گرم ترین دن، شہری گھروں میں محصور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں گذشتہ د س سالوں کے دوران آج گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے ، کراچی سمیت صوبہ بھر میں آج گرمی کی شدت انتہائی ذیادہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی اکثریت گھروں میں محصور رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم میں تبدیلی کے تناظر میں اس تمام صورتحال کو دیکھا جارہا ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں صوبہ سندھ کے متعدد اضلاع گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ، جیکب آباد میں سب سے ذیادہ 49 سینٹی گریڈ اور سبی میں 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چار دنوں میں سندھ کے زیریں علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ، جبکہ بارش کا یہ سلسلہ کل شام سے بھی شروع ہوسکتا ہے ۔

کراچی میں آج سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔جبکہ موسمی تبدیلیوں کے تناظر میں محکمہ موسمیات کے ماہرین یہ بھی بتاتے ہیں کہ گذشتہ چند سالوں کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ذیادہ ریکارڈ ہورہا ہے جس کی مختلف وجوہات سامنے آئی ہیں۔

ماہرین ماحولیات کے مطابق کلائمٹ چینج کی وجوہات گرمی میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہیں، اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مستقبل میں خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم میں تبدیلی کے حوالے سے معمول کی تبدیلیوں اور اچانک آنے والی تبدیلیوں سے مستقل آگاہ بھی رکھا جاتا ہے ، تاہم موسمی تبدیلیاں اب کسی ایک ملک کا نئی بلکہ اقوام عالم کا مسئلہ بن چکی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں موسمی تبدیلیوں کے نمایاں اثرات کراچی سمیت زیریں سندھ اور بلوچستان اور ان کے ملحقہ علاقوں میں گرمیوں میں تیز گرمیاں اور سردیوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ سامنے آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں