کراچی : شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پی آئی اے کے ملازم سمیت چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق گلستان جوہر پی آئی اے سوسائٹی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریاض حسین نامی شخص جان کی بازی ہار گیا، مقتول پی آئی اے میں آڈٹ شعبے سے وابستہ تھا۔
پاک کالونی جہان آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق اور ایک زخمی ہوگیا، گلستان جوہر ہی کے علاقے بلاک بارہ میں ڈ کیتی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت وسیم حیدر کے نام سے ہوئی۔
بلدیہ ٹاون میں مسیحی قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جسے ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رات گئے گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پرنامعلوم افراد نے گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دوافرادشدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عمارنامی شخص چل بساجبکہ عبدال سلیم نامی شخص کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے واقعہ ڈکیتی مزاحمت کامعلوم ہوتا ہے۔پرانی سبزی منڈی میں دوافرادفائرنگ کاشکارہوگئے جن میں سے ایک جاں بحق ایک شدیدزخمی ہوگیا۔
لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس اوررینجرزنے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چھ مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا۔