منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی: ناظم آباد میں ٹیچر قتل، چھاپوں میں 10 مشتبہ افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:شہرِ قائد میں ٹارگٹ کلنگ جاری ہے، ناظم آباد میں گولیاں مار کر ٹیچر کی جان لے لی گئی، مختلف چھاپوں میں ٹارگٹ کلرز سمیت دس افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا لیکن ٹارگٹ کلنگ ختم نہ ہوسکی، ناظم آباد میں فائرنگ کرکے ٹیچر فائق کو قتل کردیا گیا۔

بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے بعد تین ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا سے پولیس نے ٹارگٹ کلر سلمان عرف چیتا کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور وہ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان سمیت گیارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ناظم آباد مجاہد کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

حیدری مارکیٹ پولیس نے بھتہ خور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے بھتے کی رقم اور اسلحہ برآمد ہوا، سائٹ ایریا پولیس نے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم سات افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں