پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی: پیپلزپارٹی کا جلسہ،سیکورٹی پلان مرتب کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلزپارٹی کے جلسے کیلئے سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے جلسے کیلئے پولیس نے مزارِ قائد کے اطراف کاروباری مراکز اور دکانیں بند رکھنے کےاحکامات دے دیئے ہیں، جلسے کی سیکورٹی پر اڑتالیس ہزار اہلکار تعینات ہونگے۔

سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر نیاز عباسی کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کے اطراف جیمرز لگائے جائینگے، موبائل فون سروس بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

پیپلزپارٹی مزارِقائد کے قریب جناح پارک میں کل عوامی قوت کامظاہرہ کرے گی۔ سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر نیاز عباسی کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کے اطراف جیمرز لگائے جائینگے، جلسہ گاہ میں آنیوالے لوگوں اور قیادت کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، جلسے سے متعلق سیکورٹی پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔

سیکورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہزاروں اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دینگے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی پچیس ٹیمیں، سراغ رساں کتوں پر مشتمل ہیں، فائر بریگیڈ کا عملہ جلسے کے اختتام تک تعینات رہے گا۔

جلسے کی سیکورٹی کیلئے پیپلز پارٹی کے اپنے بھی تین ہزار کارکن تعینات ہوں گے، جلسہ گاہ کی جانب آنے اور جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں۔ا

طراف کی آبادیوں میں رہائش پذیر افراد کا سروے کیا جا رہا ہے اور کوائف لینے کا عمل جاری ہے۔ کل پیپلزپارٹی کے جلسہ عام کیلئے ٹریفک کے متبادل انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

 

اہم ترین

مزید خبریں