اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کراچی کا موسم قدرے بہتر، درجہ حرات 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شدید گرمی کے بعد کراچی کا موسم قدرے بہتر ہوگیا ہے، آج درجہ حرات چونتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بارشوں کا سلسلہ گجرات میں داخل ہوگیا ہے۔

 

- Advertisement -

کراچی میں بادل برسے بغیر چلے گئے مگر گرمی کا زورکم کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، آج صبح سورج کالے بادلوں کی اوٹ میں چھپ گیا۔ ٹھنڈی ہوائیں چلی تو روزے دارخوش ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں بارش کا امکان نہیں، درجہ حرارت سینتیں سے اڑتیس سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم آج (شام /رات) ژوب، مالاکنڈ، راولپنڈی ، ہزارہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پربارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ سب سے زیادہ گرمی لسبیلہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری تک پہنچ گیا اس کےعلاوہ سبی، نوابشاہ، موہنجودڑو، حیدرآباد، چھور اور مٹھی میں بیالیس، کراچی اڑتیس، اسلام آباد تینتیس، لاہور پینتیس، مظفرآباد اور پشاور چونتیس، ملتان سینتیس، کوئٹہ اٹھائییس، گلگت ستائییس، فیصل آباد چھتیس اور مری میں تئیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں