بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

وزیرِاعظم نوازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ شہر قائد مں بھی میٹرو بس چلائیں گے۔  کراچی کو میٹرو بس سے اچھا منصوبہ دیں گے، منصوبے کیلئے آٹھ ارب روپے بھی مختص کردیئے ہیں۔

وزیر اعظم آج کراچی کا دورہ کررہے ہیں، تفصیلات  کے مطابق ایکسپریس وے کی توسیع کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اہلیان کراچی کے لئے میٹرو بس کے تحفے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے مطابق اضافہ کیا جاتا ہے۔ پچھلے دنوں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھی تھیں۔

- Advertisement -

اوگرا نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا کہا تاہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پُرانی سطح پر برقرار رہیں گی۔

حکومت اس سلسلے میں ڈھائی ارب کا نقصان برداشت برداشت کرے گی۔ لوڈشیڈنگ پر وزیر اعظم نے اقدامات کے بجائے عوام کو صبر کرنے کی تلقین کرڈالی۔

وزیراعظم نے جہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی خوشخبری سنائی وہیں عوام پر بجلی بم بھی گرا دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غلطیوں کا ازالہ ضروری ہے اور قوم کا پیسہ کہاں خرچ ہورہا ہے اس کا بھی حساب کتاب ہونا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ پچھلے سال کی نسبت کم ہے۔ بجلی کا سسٹم تھوڑا اوپر نیچے ہو جائے تو عوام پریشان نہ ہوا کرے۔ تھوڑا سا بھی مسئلہ ہوتا ہے تو لوگ ڈنڈے لے کر سڑکوں پر آ جاتے ہیں۔ اگر کبھی کبھی کسی جگہ بجلی نہیں آتی تو صبر کے ساتھ برداشت کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں