جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کراچی کی مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد 52 ہزار تک پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : فنکشنل مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد52ہزار تک پہنچ گئی اور بیوپاریوں کی آمد کو دیکھتے ہوئے جنرل بلاک 2 بھی اوپن کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے عید الاضحیٰ قریب آرہی ہے ، کراچی میں ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد میں تیزی آگئی۔

روزانہ درجنوں ٹریلراورٹرکوں میں لدے مویشیوں کی منڈی میں آمد جاری ہے اور فنکشنل مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد 52 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

وی وی آئی پی،وی آئی پی اور سفائر بلاک میں خوبصورت جانوروں کی بہار ہے۔

رحیم یارخان، صادق آباد، نوشہروفیروز، مورو اور حیدرآباد کے بیوپاری مویشی لیکرنادرن بائی پاس پہنچ گئے۔

ایڈمنسٹریٹرفیصل علی نے بتایا کہ بیوپاریوں کی آمد کو دیکھتے ہوئے جنرل بلاک 2 بھی اوپن کر دیا ہے، کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہو ہم دن رات حاضرہیں۔

مزید پڑھیں : کراچی مویشی منڈی میں خریداروں کے لیے منفرد ٹوکن سسٹم متعارف

یاد رہے کراچی میں نادرن بائی پاس کی مویشی منڈی میں منڈی انتظامیہ نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ٹوکن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

اس نئے نظام کے تحت مویشی منڈی میں آنے والے ہر بیوپاری اور اسکے مویشی کی تصویروں پر مشتمل ڈیٹا تیار کیا جائے گا اور ہر جانور کے بدلے بیوپاری کو ٹوکن فراہم دیا جائے گا۔

بیوپاری مویشی کی فروخت کے وقت وہ ٹوکن خریدار کو دے گا ، جسے دکھانے کے بعد ہی کسی بھی جانور کو منڈی سے باہر لے جانے کی اجازت ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں