اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کراچی: گاڑیوں کی نمبر پلیٹ چور گروہ متحرک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سڑکوں پر شہریوں کی کاروں سے نمبر پلیٹ اتارنے والا گروہ متحرک ہوگیا ہے، اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی فوٹیج میں چوروں کے ایک گروہ کو کار سے نمبر پلیٹ اتارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اے آروائی کو موصول ہونے والی سی سی ٹی والی فوٹیج میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں چوروں کے ایک گروہ کو کار سے نمبر پلیٹ چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، فوٹیج میں کار سوار دو ملزمان کو کار کی نمبر پلیٹ چوری کرتے ہوئے دیکھا  گیا ہے۔

یہ گروہ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے چوری کی گئی نمبر پلیٹ مختلف کاروں میں استعمال کرتے ہیں اور واردات کے بعد کسی بھی جگہ پر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

کراچی پولیس نے بہت سی ایسی کاریں اور موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں، جو ملزمان واردات کے بعد چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، جن پر اکثر و بیشتر جعلی نمبر پلیٹیں استعمال کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں