تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان کا یو اے ای کو 340رنز کا ہدف

نیپئر : کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ 25ویں میچ میں یو اے ای اور پاکستان کے مدِمقابل ہیں۔

کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے یو اے ای کو 340رنز کا ہدف دیدیا ہے، احمد شہزاد اور حارث سہیل کے درمیان شاندار پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ شاہد آفریدی نے ون ڈے میچز میں آٹھ ہزار رنز مکمل کرلئے ۔

پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان کو آغاز میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر ناصر جمشید ایک بار چوتھے اوور میں صرف تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جس کے بعد احمد شہزاد اور حارث سہیل کے درمیان ایک سو ساٹھ رنز کی پارٹنر شپ نے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی، احمد شہزاد 93 اور حارث سہیل 70 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

کپتان مصباح الحق اور صہیب مقصود نے جارحانہ اننگز کھیلی، مصباح الحق نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ورلڈ کپ میں تیسری نصف سینچری بنالی جبکہ صہیب مقصود 31 گیندوں پر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔،

پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر تین سو انچاس رنز بنائے۔

شاہد آفریدی نے 7گیندوں پر اکیس رنز بناکر ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں آٹھ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا، وہ آٹھ ہزار رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے منجولا گروجی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے شہر نیپئیر میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای نے  ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوئی موقع نہیں، ہر میچ جیتنا لازمی ہے، اچھا موقع ہے یو اے ای کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے، بیٹنگ کیلئےاچھی وکٹ ہے، یو اے ای کیخلاف بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

Comments

- Advertisement -