کوئٹہ : حساس اداروں اور ایف سی کی گاہی خان چوک پر آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلےمیں ایک ایف سی اہلکارشہید جبکہ کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق آپریشن کےدوران دو ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا۔
آپریشن سریاب روڈ پر گاہی خان چوک کے قریب خفیہ اطلاع پرکیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقےکا سرچ آپریشن شروع کیا تو اسی دوران دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔
سیکیورٹی فورسز نے گرفتار دہشت گردکےقبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔