کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات نے ہمیں ہلا کے رکھ دیا ہے،شہر میں امن کیلئے علماء کرام سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔
کوئٹہ میں آل انٹر گرلز اسکول سائنسی نمائش کی افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن قائم کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہوچکے ہیں۔
تاہم گزشتہ روز کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں معصوم لوگوں کی ہلاکتیں پریشان کن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں امن کیلئے بحالی کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ شہر میں سیکورٹی کے بھی سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔