ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

کوئٹہ : پاسنگ آؤٹ پریڈ، آرمی چیف اور وزیرِاعظم مہمان خصوصی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : وزیرِاعظم نواز شریف اور آرمی چیف بلوچستان کی انسدادِ دہشتگردی فورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے کوئٹہ چھاؤنی پہنچ گئے ہیں۔

کوئٹہ انسدادِ دہشت گردی کے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں نواز شریف اور آرمی چیف بطور مہمانِ خصوصی کی حثییت سے شرکت کر رہے ہیں جبکہ  گورنر محمدخان اچکزئی، وزیراعلی ڈاکٹرعبدالمالک، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور میر ثنااللہ زہری  بھی تقریب میں موجود ہیں۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا ، پاک آرمی کی تربیت یافتہ انسدادِ دہشتگردی فورس بلوچستان کے پہلے دو سو جوان دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے میدان میں آگئے، پاس آؤٹ دستے میں اٹھارہ خواتین بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں دہشتگردوں سے نمٹنے اور ان پر جھپٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا اور چھپے ہوئے دہشتگردوں کو نشانہ بنانا ہویا معصوم شہریوں کو ان کے چنگل سے آزاد کرانا انسدادِ دہشتگردی فورس نے ہر خطرناک اقدام کا عملی مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم اور آرمی چیف نے مشقوں کا معائنہ کیا، انسداد دہشتگردی فورس کے 2سواہلکاروں کو ایک ماہ تربیت دی گئی ہے ،تربیت پانیوالوں میں بلوچستان پولیس اورکانسٹبلری کےافسران اور اہلکارشامل ہیں جن میں 18 خواتین بھی ہیں، جنہوں نے تربیت کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔

یاد رہے کہ وزیرِاعظم کوئٹہ کے دو روزہ دورے پر ہیں، نواز شریف اکبر بگٹی کےصاحبزادے کی رہائشگاہ جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں