اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کوئٹہ یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی3 تک گرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی تین سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

موسم سرما کی آمد کے ساتھ یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں ہیں ، کوئٹہ اور قلات میں خون جما دینے والی سردی نے شہریوں کو گرم کپڑوں میں ملبوس اور گھروں میں محصور کردیا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک ملک بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی جہاں نوید بھی سنائی۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات ڈویژن کے ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کی، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت مزید گرجانے کا امکان ہے، سب سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں منفی تین، قلات، اسکردو، استور میں منفی دو اور چترال ، کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں