بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

کوئی کیبل آپریٹر نئے ٹیکس ادا نہیں کرے گا، کیبل ایسوسی ایشن

اشتہار

حیرت انگیز

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکس مسترد کردیئے ہیں، ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں اورمرکزی جنرل سیکرٹری عمران ندیم نے کہا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے، ایف بی آر کی جانب سے لگائے جانیوالے نئے ٹیکس کوئی بھی کیبل آپریٹر ادانہیں کرے گا۔

نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنے مطالبات کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے، مطالبات نہ مانے گئے تو اگلے ماہ پمرا آفس کے سامنے دھرنا اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔

کیبل آپریٹرز کو ابھی انڈسٹری کا درجہ بھی نہیں دیا گیا اور اتنے ٹیکس نافذ کردیئے گئے ہیں، ہم پمرا کا آدھا بجٹ دیتے ہیں، ٹی وی مالکان نئے کیبل آپریٹرز کے گروپ کوتسلیم نہ کرے اورنہ ہی ان کے ہاتھوں بلیک میل ہوںں۔

- Advertisement -

ٹیکسز کا نفاذ جاری رہا تو اس شعبے سے وابستہ دس لاکھ افراد بحران کا شکار ہوجائیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات اس سارے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیکس کوختم کروائیں۔

    
    
    
   

Comments

اہم ترین

مزید خبریں