کولمبو: کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی پہلی اننگز جاری ہے۔
کپتان اینجلو میتھیوز اور کوشل سلوا وکٹ پر موجود ہیں اور اب تک سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر125 رنز بنا لیے ہیں۔
گزشتہ روز سری لنکن ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز سست مگر پراعتماد کیا، سینتالیس رنز میزبان ٹیم کو اوپنر سے ہاتھ دھونا پڑا، کھیل کے اختتام پرسری لنکا نے ایک وکٹ پر ستر رنز بنالئے تھے۔
کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 19 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
سری لنکن ٹیم کے سنگارکارا اور سلوا نے 70 رنز سے دوبارہ شروع کی، تاہم اسد شفیق نے ذوالفقار بابر کی گیند پر کمارا سنگاکارا کا اچھا کیچ لے کر پاکستان کو دوسری کامیاب دلوائی، سنگاکارا 37 رنز بنا سکے، جس کے بعد لہیرو تھریمانے سات رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
گزشتہ روز دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا، پوری قومی ٹیم ایک سو اڑتیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔
احمد شہزاد رسمی طور وکٹ پر آتے ہی چل دئیے، ٹاپ آڈر کی فلاپ پرفارمنس کے بعد مڈل آڈر نے بھی جان چھڑائی، یونس خان بھی سوویں میچ کو یادگارنہ بناسکے، گال ٹیسٹ کے ہیرو سرفراز احمد اور اسد شیفق بھی زیرو ثابت ہوئے، سری لنکن اسپنر کوشال کی گھومتی گیندوں نے قومی ٹیم کا ڈبا صرف ایک سو اڑتیس رنز پر گول کردیا۔
۔