اسلام آباد : تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے کارکنان سے نبٹنے کےلیے حکومت نے بڑے آپریشن کی حتمی منصوبہ بندی کرلی۔
اسلام آباد میں ریاستی جور وستم کا سلسلہ جاری ہے،جہاں حکومت نے ریڈ زون میں دھرنا دینے والےشرکاء کےخلاف ایک بڑے آپریشن کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔
شاہراہ دستور پر بیٹھے پرامن دھرنے کےشرکاء کو ہٹانےکےلیےآج کسی بھی وقت بڑا آپریشن کیےجانےکا امکان ہے،جس کے لیے تین ہزار سے زائد آنسوگیس کےشیل اسلام آباد منگوالیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے پہلے آٹھ سو چھیاسی شیل لائے گئے تھے،اب گجرات سےتیرہ سو،گوجرانوالہ سے چارسو پینتیس اورلاہور سےایک ہزارآنسو گیس کےشیل حکومت کی ایماء پراسلام آباد روانہ کردئیےگئے ہیں،جو ممکنہ آپریشن کے دوران مظاہرین کےخلاف استعمال کیے جائیں گے۔