پشاور: کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس میں پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے ابتدائی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، جو کل سُنایا جائے گا۔
مقدمے کی سماعتسیٹھ وقار اور جسٹس مسز ارشاد قیصر پر مشتمل ڈبل بینچ نے کی، خواتین کی جانب سے مصطفیٰ خان ایڈوکیٹ اور افضل کوہستانی کی جانب سے عبدالصبور ایڈوکیٹ نے اپنے دلائل مکمل کرلئے ہیں۔
خواتین کے ورثاء کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج داسو کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس کو سُن نہیں سکتے، لہٰذا عدالت اُنہیں اس کیس کی سماعت سے روکے۔
وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو کل سنایا جائے گا۔