جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کھلنا ٹیسٹ: پہلے روزبنگلادیش نے 4 وکٹ پر236 رنز بنالئے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ: کھلنا ٹیسٹ کے پہلے روز بنگال ٹائیگرز کی سست بیٹنگ،کھیل کے اختتام پربنگلادیش نے چار وکٹ پر دو سو چھتیس رنز بنالئے۔

شاہینوں کی مہربانیوں کی بدولت کھلنا ٹیسٹ کا پہلا روز بنگال ٹائیگرز کے نام، ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ بنگلادیش کے حق میں گیا، اوپنرز نے بھی کپتان کے فیصلےکی لاج رکھی، تممیم اقبال اور عمر القیس ے باون رنز کا سست لیکن پراعتماد آغاز دیا۔

فیلڈرز نے بھی بلے بازوں کا خوب ساتھ دیا اور بلے بازوں کی دل کھول کر مدد کی،یاسر شاہ نے تمیم اقبال کو ٹہکانے لگا کر پہلی وکٹ لی، عمرالقیس بھی نصف سنچری بناکرہمت ہار گئے۔

- Advertisement -

محموداللہ اور مومن الحق نے بولرز کی ایک نہ چلنے دی، فیلڈرز نے بھی بولرز کی محنت پر پانی پھیرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، محمود اللہ نصف سنچری سے ایک رن کی کمی پر وکٹ دے بیٹھیں۔

مومن الحق دن کی آخری گیند پر ذوالفقار بابر کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور ریویو بھی ضائع کیا، میزبان ٹیم نے کھیل کے اختتام پر چار وکٹ پر دوسو چھتیس رنز بنالئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں