ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال،امریکہ شواہد فراہم کرنے کے معاملے کو نظر انداز کررہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں شامی حکومت کے ملوث ہونے کے شواہد فراہم نہیں کر رہا۔

اقوام متحدہ میں شام کے تنازعے پر سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں روس کے سفیر وَٹیلے چَرکِن نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ہتھیاروں کے استعمال میں شامی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا، روس نے امریکہ سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں بشارالاسد انتظامیہ کے ملوث ہونے کے شواہد فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

تاہم امریکہ نے تاحال شواہد فراہم نہیں کیے ہیں، چرکن کا کہنا تھا کہ امریکہ شواہد فراہم کرنے کے معاملے کو نظر انداز کررہا ہے، اقوام متحدہ میں شامی سفیر بشر جعفری نے کہا کے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کا تنازعہ حل ہونے کے قریب ہے، خطے کو کیمیائی ہتھیاروں سے بچانے کے لیے اسرائیل کے ہتھیاروں کے معاملے پر بات چیت کا آغاز کرنا ہوگا۔
   

Comments

اہم ترین

مزید خبریں