شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے والے ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے لئے دی گئی مقررہ تاریخ میں تاخیر کا امکان ہے۔
کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے والے عالمی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں کو گذشتہ سال اکتیس دسمبر تک شام سے منتقل کرکے جون دو ہزار چودہ تک تلف کیا جانا ہے۔
تاہم ان ہتھیاروں کو ابھی اس جہاز پرمنتقل کیا گیا ہے، جس میں انہیں اٹلی بھیجنا ہے لیکن اٹلی میں ان ہتھیاروں کی منتقلی کیخلاف جاری مظاہروں کے بعد ہتھیاروں کی منتقلی معطل کر دی گئی ہے۔
- Advertisement -
یاد رہے کہ شام میں تین سال سے جاری خانہ جنگی میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد عالمی برادری کی جانب سے عائد معاہدے کے تحت ان کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کیا جارہا ہے۔