کینجھر جھیل پر قتل ہونے والے پانچ افراد کے کیس کا معمہ حل نہ ہو سکا، فرانزک انویسٹی گیشن ٹیم نے کینجھر جیھل پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
کینجھر جھیل پر واقع نوری جام تماچی کے مزار پر پانچ پر اسرار ہلاکتوں کے واقعے کا معمہ تا حال حل نہ ہو سکا، فرانزک انویسٹیگیشن ٹیم نے کینجھر جھیل پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔
ہفتے کی رات پانچ افراد نوری جام تماچی کے مزار سے مردہ حالت میں پائے گئے، جنہیں سر میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا، مقتولین کی لاشوں کو سول اسپتال مکلی سے پوسٹ مارٹم کے بعد کراچی منتقل کیا گیا تھا۔
میتوں کی آمد پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، ورثاء کے مطابق علی ریاض کی چند روز پہلے ہی شادی ہوئی تھی، تمام افراد ایک ساتھ ہی کینجھر جھیل گئے تھے۔