ٹھٹہ کے قریب کینجھر جھیل میں واقع مزار سے پانچ لاشیں ملی ہیں،مرنے والوں کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے۔
کینجھر جھیل کےقریب واقع نوری جام تماچی کے مزار میں پانچ افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والےمحمد علی ، عرفان اور سہیل کا تعلق کراچی سے جبکہ بلاول کا راولپنڈی اور جہانگیر اختر کا گلگت سے ہے، لاشوں کو سول اسپتال ٹھٹہ پہنچا دیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد سول اسپتال کراچی روانہ کر دیا جائے گا۔
پولیس نے نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔