تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کیٹ اپریل میں شاہی خاندان کے دوسرے وارث کوجنم دیں گی

لندن:شہزادہ ولیم کی بیوی نے اپریل کے وسط میں شاہی خاندان کو ایک اوروارث دینے کااعلان کردیا،اس بات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزچلڈرن سنٹر کے دورے کے دوران کیا۔

کیٹ مڈلٹن نے ساؤتھ ایسٹ لندن کے چلڈرن سنٹر کی رضا کار سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کو آشکارکیا۔

رضاکارکرسٹین اوسبورن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے شہزادی سے کہا کہ وہ بہت خوبصورت ہیں ، پھران کے ہاں بچے کی ولادت سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں اپریل کے وسط میں ولادت متوقع ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے نے جب کینسنگٹن پیلس کے حکام سے اس معاملے میں رابطہ کی تو انہوں نے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

کیٹ مڈلٹن پہلے ہی شاہی خاندان کو ایک وارث دے چکی ہیں، پرنس جارج اس وقت 18 ماہ کے ہیں اور اپنے والد شہزادہ ولیم کے بعد تخت کے لئے امیدوار بھی ہیں۔ شاہی حکام نے ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ کیٹ امید سے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں