پشاور: خیبر پختونخواہ اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف اسمبلی کے استحقاق مجروح کرنے پرتحریک استحقاق جمع کرادی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ممبران پختونخواہ اسمبلی پر سینٹ کی سیٹ کے لیے دوکروڑ روپے قیمت کا بیان دیا تھا جس پر تحریک عوامی وطن پارٹی کے بخت بیدارنے عمران خان کے کیخلاف استحقاق مجروح کرنے پر تحریک استحقاق جمع کرادی ہے ۔
بخت بیدار کا کہناہے کہ عمران خان نے ممبران پر پیسے لینے کا الزام لگا کر پختونوں کی توہین کی ہے جس سے ممبران پختونخواہ اسمبلی کے استحقاق مجروح ہوئے ہیں ۔